پنجابعلاقائی

وہاڑی : دہشت کی علامت ڈکیت گینگ گرفتار

وہاڑی(آئی پی ایس)پٹرولنگ پولیس دوکوٹہ نے بستی حافظ آباد میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے 4ڈاکو گرفتار کر لیا،جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، ڈکیت گینگ نے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی۔

انچارج پٹرولنگ پولیس پوسٹ دوکوٹہ را طارق محمود نے کہا ہے کہ ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے 4ڈاکو بستی حافظ آباد کے قریب سے جدید ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے گرفتار کیے گئے ڈاکوں سے ایک رپیٹر 12بور ایک پمپ ایکشن 12بور ایک رائفل 7MM ناجائز گولیوں سمیت برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تیاری ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات تھانہ صدر میلسی میں درج کروا دیئے انچارج پوسٹ نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی عوام الناس کی مدد اور حفاظت اولین ترجیح ہے.

 ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میڈم ہما نصیب کے و ژن کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس وہا ڑی ملک رفیقِ کے زیرنگرانی شاہراہوں کو محفوظ بنائیں گے۔علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس دوکوٹہ نے A کیٹگری کا اشتہاری گرفتار کر کے پاکپتن پولیس کے حوالے کر دیا تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ کے انچارج را طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر 19/28 بجرم (148/149)365,324,302,تعزیرات پاکستان میں ملوثAکیٹیگری کا اشتہاری گرفتار کر کے تھانہ چک بیدی پاکپتن کے حوالے برائے آئندہ کاروائی کیا اس کاروائی پر ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میڈم ہما نصیب نے انچارج پٹرولنگ پولیس پوسٹ دوکوٹہ را طارق محمود کے لیے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے عوام الناس نے بھی پٹرولنگ پولیس کی اس دلیرانہ کاوش کو خوب سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker