سینئیر رہنما عامر مغل نے اپنے گھر مغل ہاوس جھنگی سیداں میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں علی نواز اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ عامر مغل اور علی اعوان نے پرچم کشائی کی اور یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا اور تقریب سے خطاب کیا۔ عامر مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو قائد اعظم محمد علی جناح نے جس طرح قرارداد پاکستان پیش کی اس وقت کی سامراجی طاقتوں کو شکست دے کر برصغیر کی عوام کو ایک جھنڈے تلے جمع کیا اورایک نئی مملکت خداد پاکستان کی بنیاد رکھی۔ آج پھر تمام ملک اور غیر ملکی باطل قوتیں ملکر عمران خان کو عبلمی سطح پر ناموس رسالت کا مقدمہ کامیابی سے پیش کرنے، امریکہ اور یورپی یونین کو ایبسلوٹلی ناٹ کہتے ہوئے أزاد خارجہ پالیسی کی تشکیل اور انڈین حملے کے بدلے میں اس کے دو جہاز گرانے کے پاداش میں ملکر چند ضمیر فروشوں سے ملکر اقتدار سے محروم کرنے کے درپے ہیں لیکن 27 مارچ کو عوام۔کا سمندر ان سب کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔ اس موقعہ پر علی اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا واحد جرم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا، ناموس رسالت کا تحفظ، امریکی اور یورپی دباو کو نہ قبول کرنا، انڈیا کو منہ توڑ جواب دینا اور کرونا وبا کا بہترین طریقے سے مقابلہ کرنا ہے۔ علی اعوان نے کہا ہے آپ سب 27 کے جلسہ میں شامل ہو کر ثابت کریں کہ اسلام أباد ہمیشہ کی طرح تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔ علی اعوان نے کہا کہ عامر مغل تحریک انصاف کو ہمیشہ فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور گزشتہ پندرہ سال سے پی ٹی آئی اسلام آباد کا سب سے محنتی ورکر ہے۔ 2014 کا دھرنا ہو یا2013 اور 2018 کے جنرل الیکشن، عامر مغل کا ہمیشہ پی ٹی آئی کی جیت میں کلیدی کردار رہا ہے۔ اور 27 کے جلسہ میں اسلام آبادکے ہر کونے سے عامر مغل کی قیادت میں کارکنان شرکت کریں گے. اس موقعہ پر کارکنان کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024
ترنول میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی ،مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 5نانبائی گرفتار
ہفتہ, 20 اپریل, 2024