اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سرینا ہوٹل کی 20 ویں سالگرہ پر نوروز اور بہارفیسٹیول کا انعقاد

اسلام آباد (آئی پی ایس ) سرینا ہوٹل کی 20 ویں سالگرہ پرہوٹل انتظامیہ کی طرف سے نوروز اور بہارتہوار منایا گیا ۔
پروگرام میں پاکستان بھر سے ثقافتی پرفارمنس، لائیو میوزک، روایتی نوادرات کی نمائش اور تفریحی سرگرمیوں کی متعدد سرگرمیاں شامل تھیں۔
نوروزکے معنی نیا دن ہے یہ 3 ہزار برس موسم بہار کا ایک جشن ہے جسے دنیا بھر میں مختلف مذاہب اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے 30 کروڑ سے زائد افراد مناتے ہیں۔ نوروز منانے والوں میں آذربائیجان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکی اور ازبکستان شامل ہیں جنہوں نے تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے اپنا ثقافتی ورثہ اور روایتی کھانے پیش کئے۔ میلے میں سفارتی عملے، حکومت، مسلح افواج، بین الاقوامی تنظیموں ، کارپوریٹ سیکٹر، میڈیا نمائندوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعددا میں شرکت کی۔
ہوٹل کے سرسبز لان کو رنگ برنگے فیبرکس اور سرخ جھونپڑیوں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔فیسٹیول میں شاندار پاکستانی، کانٹی نینٹل، ایشیائی اور مشرق وسطی کے کھانے پیش کئے گئے ۔ جس میں شیفس نے اپنی بھرپور مہارت دکھائی۔ مہمان منہ میں پانی لانے والے میٹھے کے ساتھ مختلف قسم کے مشروبات سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ہوٹل میں ایک حصہ بچوں کے لئے اونٹ اور گھڑ سواری، جمپنگ قلعے، ٹریم پولین، کٹھ پتلی تماشہ اور جادوگری سمیت دلچسپ سرگرمیوں کے مختص کیا گیا تھا۔ کاٹن کینڈی، آئس کریم اور جوس اسٹیشن بچوں کے لئے اضافی تفریح تھے جس سے یہ یہ ایک یادگار فیملی فنکشن بن گیا
اس موقع پر جنرل منیجر اسلام آباد سرینا ہوٹل مائیکل گالوپن نے کہا کہ اسلام آباد سرینا ہوٹل کی 20ویں سالگرہ اور نوروز کے جشن پرآپ کاخیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں تمام مہمانوں کا شکریہ گزار ہوں جن کی وجہ سے یہ میلہ کامیاب ہوا۔
سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نے کہا کہ دو دہائیوں کا سفر ہمارے محنتی ساتھیوں کے بغیر ممکن نہ تھا۔ انہوں نے گزشتہ 20 برس میں معزز مہمانوں، سرکاری عہدیداروں، مقامی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میڈیا کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجٹ نے کہا کہ مجھے اسلام آباد سرینا ہوٹل کے 20 سالہ جشن میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہو رہی ہے ،میں واقعی پاکستان کی ثقافت اور تاریخ خصوصا وادی سندھ کی تہذیب سے بہت متاثر ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker