بین الاقوامی

چین کی انسداد دہشت گردی کو سیاسی رنگ دینے اور آلہ کے طور پر استعمال کر نے کی مخالفت

اقوام متحدہ :قوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب سون لئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی میں "بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کو سیاسی رنگ دینے اور اسے آلہ کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی۔سون لئی نے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں اور متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی” پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے اور سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی مخالفت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی دہشت گردی کے حوالے سے ایک جامع کنونشن کی تیاری کو آگے بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔ چین انسداد دہشت گردی کو سیاسی رنگ دینے اور اسے آلہ کے طور پر استعمال کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے، دوہرے معیار اور امتیازی رویوں کی مخالفت کرتا ہے، دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے کی مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کے نام پر دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کی بھی مخالفت کرتا ہے۔سون لئی نے کہا کہ چین دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ ترکستان اسلامی تحریک” سمیت دہشت گرد قوتوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور "بلوچ لبریشن آرمی” اور اس کی بریگیڈ” سمیت دہشت گرد تنظیموں کو جلد از جلد پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker