
اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ اپنے ملازمین اور اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے صحت کی سہولیات بہتر بنانے اور اس میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔
اس ضمن میں سی ڈی اے اسپتال جو گزشتہ دو دہائیوں سے نہ صرف گنجائش سے محروم تھا بلکہ اسے عملے کی کمی کا بھی سامنا تھا جسے دیکھتے ہوئے2020 میں چیئرمین سی ڈی اے نے ایک نیا بلاک تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا جس میں سی ڈی اے ملازمین اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے علاج معالجے کیلئے تقریبا 200 بستروں کی گنجائش ہوگی۔
یہ منصوبہ 2020 میں شروع کیا گیا تھا اور اب یہ ریکارڈ وقت میں مکمل ہوچکا ہے۔موجودہ انتظامیہ نے نہ صرف سول ورکس پر توجہ دی ہے بلکہ 17 برس کی تکمیل کے بعد اسپتال میں افرادی قوت بڑھانے کے لئے نئے میڈیکل افسران مقرر کئے۔ سی ڈی اے اسپتال میں 33سٹاف نرسیں، 33 ایم اوز کے علاوہ طبی کے مختلف شعبوں کے 12 ماہرین کی تقرری کی گئی ہے۔
اسپتال کا نیا بلاک جمعرات سے فعال ہوجائے گا کیونکہ بھرتی مکمل ہوچکی ہے آلات نصب کی جاچکے ہیں جبکہ سول کام پہلے ہی مکمل کرلیا گیا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان اور چیئرمین عامرعلی احمد نے نئے بھرتی ہونے والی ڈاکٹروں سے خطاب کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل المولا اس موقع پر موجود تھے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے نئے عملے کو خوش آمدید کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے ریکارڈ وقت میں ایک سہولت شروع کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔