
اسلام آباد:پاکستان نے مکہ مکرمہ پر یمن کے حوثیوں کے حملے شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ حوثیوں کو اپنی سرگرمیاں روکنا ہوں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ ترجمان سجاد حیدر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک گھناؤنا اور انتہائی تشویشناک اقدام ہے، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم نے مقامات مقدسہ پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی کی بدلتی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی بحری جہاز نے 15 ستمبر 2026 کو پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں پاک بحریہ کے جہاز کے قریب جارحانہ انداز میں نقل و حرکت کی، بھارت نے بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی ، اس واقعے پر بھارت کے ناظم الامور کو گزشتہ رات دفتر خارجہ طلب کیا گیا، آج نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور بھی بھارتی وزارت خارجہ میں احتجاج کریں گے۔





