
آبنائے ہرمز سے گزشتہ روز صرف 3 تجارتی بحری جہاز گزرے، جو ایک روز قبل کے مقابلے میں آمدورفت میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق منگل کو آبنائے ہرمز سے 12 تجارتی بحری جہاز گزرے تھے، جبکہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران روزانہ اوسطاً صرف 17 بحری جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی۔
رائٹرز کے مطابق بحری جہازوں کی آمدورفت کے یہ اعداد و شمار ابتدائی شپ ٹریکنگ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایسے بحری جہاز جو اپنے ٹرانسپونڈر بند رکھتے ہیں، اعداد و شمار میں شامل نہیں ہوتے اور شناخت سے بچنے کے لیے ٹریکنگ سسٹم سے اوجھل رہ سکتے ہیں۔





