اسلام آبادعلاقائی

اسلام آباد میں بجلی کنکشنز پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد کی عوام کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بجلی کے نئے کنکشن پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے ۔ اسلام آباد سے منتخب تینوں ارکان قومی اسمبلی اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کی کاوشوں سے بجلی کنکشنز پرعائد پابندی ختم کی گئی ہے۔  آئیسکو اسلام آباد میں گھریلو/کمرشل اور پلاٹنگ ایریا میں بجلی کے کنکشن اور دیگر نیٹ ورک فراہم کرے، نیپرا نے آئیسکو کو ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں رہتے ہوئے بھی عوام بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے اور ماضی کے نااہل منتخب نمائندوں نے اس بنیادی عوامی مسئلہ پر کوئی کام نہ کیا جس سے اسلام آباد کی عوام کئی سالوں سے بجلی نہ ہونے کے سبب اذیت میں مبتلا رہے۔ ہم نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، آج اسلام آباد کی عوام کے لئے ایک اور تاریخی دن ہے اب عوام کو بجلی کی سہولت میسر آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ غوری ٹاون کی عوام سے آج کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker