
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس کی مرکزی صدر لبنیٰ قریشی نے اسلام آبادبار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔لبنیٰ قریشی نے نومنتخب صدر ایڈووکیٹ حفیظ اللہ یعقوب ،ایڈووکیٹ بلال مغل جنرل سیکرٹری ،ایڈووکیٹ انیلا خان ،ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد،ایڈووکیٹ مجاہد اسلام ،آصف ایڈوکیٹ ،عائشہ تبسم اور دیگرعہدیدار ان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آبادبار ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت وکلا برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ نومنتخب عہدیداران وکلا کی فلا ح وبہبود اوران کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے لائیں گے اور بار کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ لبنیٰ قریشی نے اسلام آباد بار ایسوسی کے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر وکلا نے برادری نے مسلم لیگ (ق) کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی وکلا برادری کیلئے گراں قدر خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ ق کے سابقہ دور حکومت میں وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز مختص کیے گئے، تمام وکلا کیلئے عملی کام بھی کیے گئے جن میں وکلا کیلئے فری میڈیکل کی سہولت، بائی پاس اور دل کا علاج بھی فری کرنے کا انتظام اوروکلا برادری کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی جیسے منصوبے بھی شروع کیے گئے ۔وکلا برادری ہمیشہ چوہدری برادران کو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔





