اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ایف نائن پارک کے عقب میں آبشار تعمیر ومرمت کے بعد فعال

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین تفریح سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام کررہا ہے۔ اس سلسلے میں ایف نائن پارک کے عقب میں واقع ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور غیر فعال آبشار کو سی ڈی اے انتظا میہ کی ہدایت پر تعمیر ومرمت کا کام مکمل کر نے کے بعد فعال کر دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبوں کی جانب سے ایف نائن پارک میں واقع اسلام آباد آرٹ گیلری سے منسلک اس واٹر فال ایریا میں فلورنگ، بجلی اور واٹر کنکشنز کی بحالی سمیت دیگر کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ واٹر فال ایریا کو مختلف رنگوں کی روشنیوں سے سجا یا گیا ہے جو با لخصوص رات کے اوقات میں دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں عوام الناس با لخصوص بچوں کو بہترین تفریح فراہم کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایف نائن پارک میں خوبصورت پودوں کے ساتھ ساتھ کئی واٹر فیچر بھی بنایا گئے تھے مگر ماضی میں عدم توجہی کے باعث یہ چیزیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ناکارہ ہو گئی تھیں۔ چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایات پر جہاں پارک کی باقی سہولیات کی بحالی ہوئی ہے وہیں ان مقامات کی بھی تزئین و آرائش اور بحالی کے امور جاری ہیں- پارک میں واقع آبشار کی فعالی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیجو اپنے دیکھنے والوں کے لئے ایک خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker