اسلام آبادعلاقائی

ایف 6 گراؤنڈ کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا

وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں واقع گراؤنڈز کی بحالی اور ان کی تعمیر نو پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اسی سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں شعبہ ماحولیات  کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں واقع ملٹی پرپز گراؤنڈ جو عرصہ دراز سے ناگفتہ بہ حالت میں تھا کی بحالی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔ اس گراؤنڈ میں ٹینس کورٹ، والی بال کورٹ اور باسکٹ بال کورٹ کو ای پی ڈی ایم مٹیریل سے تیار کیا جارہا ہے اس مقصد کے لئے اس کام میں مہارت یافتہ اور خصوصی تجربہ رکھنے والے ہنر مند افراد کی پیشہ ورانہ خدمات لی جارہی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کام کو سرانجام دے رہے ہیں۔ ۔ واضح رہے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker