
اسلام آباد،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کا کام اگلے ماہ سے شروع ہو جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کو نئی پہچان دی ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اس لیے وہ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام بہارہ کہو میں این اے 53 کے زیر اہتمام شاندار جلسہ عام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا
جلسے سے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی مرکزی قیادت نے بھی خطاب کیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور قائد اسلام آباد اسد عمر نے کہا کہ بہارہ کہو بائی پاس کا دیرینہ مطالبہ کرنے کا سہرا بھی پاکستان تحریک انصاف کے سر جائے اللہ نے یہ کام بھی ہم سے کروانا تھا یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کہ طرف سے اسلام آباد بالخصوص بہارہ کہو کے لیے تحفہ ہے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کو ہر جماعت نے کیش کروایا لیکن کوئی اسلام آباد کا نہیں بنا الحمد للہ ہم نے اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کو یکساں شناخت دی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کام علی نواز اعوان کی محنت کے بغیر ممکن نہیں تھے علی نواز اعوان سٹار پرفارمر ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے باسیوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ نہیں تھا یہ ہماری تحریک پر فیصلہ ہوا 50 فیصد کوٹہ ملازمتوں میں رکھا گیا اسد عمر نے کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت کے تعاون سے 2 ملین گیلن پانی راول ڈیم سے لیا شہر میں 100 نئے ٹیوب ویل لگ رہے ہیں اسلام آباد کے لیے 100 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا، یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کالجز بن رہے ہیں ۔اسد عمر نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیے جائیں گے صحت سہولت کارڈ جیسی سہولت امریکہ میں بھی موجود نہیں وزیراعظم کے معاونِ برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے تین سال پہلے جو وعدے کئے تھے 90 فیصد پورے کر دیے، دو نہیں ایک اسلام آباد کا وعدہ پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیانی پل، بری امام پل، کیانی روڈ، قبرستان کے کام مکمل ہو رہے ہیں ،اسلام آباد کے باسیوں کے لیے ملازمتوں میں 50 فیصد کوٹہ منظور ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے منتخب ہونے والے ماضی کے ارکان اسمبلی نے کبھی اپنے وعدے پورے نہیں کیے، تحریک انصاف میں بادشاہت نہیں جمہوریت ہے علی نواز اعوان نے کہا کہ آئی جے پی روڈ چار رویہ ہو رہی ہے، علی نواز اعوان نے کہا کہ میں بہارہ کہو بائی پاس بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔ نومبر میں بہارہ کہو بائی پاس پر کام شروع ہو جائے گا اور دوسال میں مکمل ہو گا ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں اسلام آباد سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے کبھی عوام کو اہمیت نہیں دی بہارہ کہو کل بھی پی ٹی آئی کا تھا آج بھی پی ٹی آئی کا ہے ہم نے اسلام آباد کے لیے ہر ممکن کوشش کی کیونکہ ہمارے ضمیر زندہ ہیں ،ماضی کے حکمران اسلام آباد سے ووٹ لے کر اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ،جب تک میں زندہ ہوں قبضہ مافیا کو باہر نہیں نکلنے دوں گا ۔جلسے سے عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے مرکزی قائدین نے بھی خطاب کیا۔