کھیل

ایشز ٹیسٹ ، انگلش پلیئر ٹیمی بیومونٹ نےریکارڈ ڈبل سنچری داغ دی

ناٹنگھم (آئی پی ایس) ٹیمی بیومونٹ نے ایشز ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی انگلش پلیئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ٹیمی بیومونٹ نے آسٹریلیا سے جاری ویمنز ایشز ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی انگلش پلیئر کا اعزاز پایا ہے، اس کارنامہ پر ان کی ہرجانب سے ستائش کی جارہی ہے۔

208 کی ریکارڈ شکن اننگز کھیلنے والی ٹیمی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں ہمیشہ سے ملکی ٹیم کے لئے کچھ خاص کرنا چاہتی تھیں، مجھے اس وقت کا انتظار تھا۔

میں ابھی محض 32 برس کی ہوں، لہذا سخت محنت کرتی ہوں، میں نے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرتے ہوئے ہر ممکن حد تک مثبت ہونے کی کوشش کی تھی، جس کی بدولت مجھے یہ کارنامہ انجام دینے میں مدد ملی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker