کھیل

حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں عمدہ پرفارمنس، ریڈ بال کیساتھ کتنی وکٹیں لے اُڑے ؟جانیے

کراچی (آئی پی ایس) حسن علی ریڈ بال کے ساتھ بھی کمال دکھانے لگے، 6 میچز میں 23 وکٹیں اڑاچکے۔

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کے روز ا نہوں نے ورکشائر کی جانب سے ایسیکس کیخلاف میچ میں ریڈ بال کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے غیرمعمولی گیند کی جس پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

حسن علی رواں برس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کافی اچھی فارم کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ پہلے ہی 6 میچز میں 23 وکٹیں لے چکے ہیں، اس میں الیسٹر کک کی وکٹ سے اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز میچ کے آغاز میں ہی ا نہوں نے لیفٹ ہینڈر بیٹر کو فل لینتھ کو گیند کی، کک نے گیند کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاہم جب تک وہ بیٹ کو راہ سے ہٹاتے گیند اس سے ٹکرا کر سیدھی وکٹ کیپر مائیکل برجیس کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

حسن علی انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں بھی غیرمعمولی فارم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ا نہوں نے جمعے کے روز ووسٹرشائر کے خلاف میچ میں نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں اڑائیں اور ٹیم کو 53 رنز سے کامیابی میں کردار ادا کیا۔ ورکشائر کو ٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچانے میں حسن علی کا بھی اہم کردار رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker