
ممبئی (آئی پی ایس) بھارت میں ساف فٹبال چیمپئن شپ کیلئےپاکستان ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ساف فٹبال ویزا ملنے پر گرین شرٹس ماریشس سے ہی ممبئی کیلئے اڑان بھریں گے۔
قومی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت حکومتی اجازت سے مشروط تھی تاہم جمعرات کو وزارت داخلہ نے کلیرنس دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔وزات خارجہ نے 2 جون کو جبکہ وزارت داخلہ نے 15 جون کو خط جاری کیا جس کے بعد باضابطہ این او سی بین الصوبائی رابطے کی وزارت، پاکستان سپورٹس بورڈ سے جاری کرے گی۔
بھارتی ویزا ملنے کی صورت میں ٹیم 18جون کو ماریشس سے ممبئی روانہ ہوگی۔دوسری جانب 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ اور بھارت میں ساف چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی فٹبال ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے۔واضح رہے کہ ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ رکھا گیا ہے۔





