
اسلام آباد(آئی پی ایس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمن رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ 862 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 903 پوائنٹس کیساتھ پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کیخلاف شاندار پرفارمنس کرنیوالےسٹیو اسمتھ 885 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹریسوس ہیڈ 884 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنے والی موجودہ بھارتی ٹیم کا کوئی بھی بلےباز رینکنگ میں ٹاپ 10 پوزیشن پر موجود نہیں۔





