کھیل

ورلڈکپ فائنل میں پاک بھارت میچ دیکھنا خواہش ہے، مصباح الحق

لاہور (آئی پی ایس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اور کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان دیکھنا خواہش ہے۔

بھارتی سپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی فینز کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل ہو، لیکن جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ فائنل کھیلے گی۔

انہوں نے کپتان بابراعظم اور بھارتی بلےباز ویرات کوہلی کی تعریف کی اور کہا کہ ایک دہائی کے دوران ویرات کوہلی سے بڑا کوئی بیٹر میری نظر میں نہیں البتہ بابراعظم نے اب اپنے پاؤں جمائے ہیں اور مسلسل ریکارڈز پر نظریں رکھے ہوئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker