کھیل

ایشیااور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم جان مارے گی، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہے،امام الحق

لاہور(آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرامام الحق کہتے ہیں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں سپنرز کا کرداراہم ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویومیں پہلی اور نئی مینجمنٹ میں فرق بھی بتا دیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم دونوں ایونٹس میں جان مارے گی، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ پہلی اور نئی مینجمٹ میں بہت فرق ہے۔

براڈ برن کا طریقہ کارمختلف ثقلین مشتاق کا بتانے کا انداز کچھ اور تھا۔ ون ڈے کواپنا فیورٹ فارمیٹ قراردے دیا۔امام الحق نے مزید کہا قوم کو ہماری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں، ایشین کنڈیشنز ہماری ٹیم کو بہت سپورٹ کریں گی ۔

پاکستان میں چھ سے سات ماہ کی گرمی پڑتی ہے اس سے واقف ہیں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام ہورہا ہے،سٹرائیک ریٹ پر کام ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، سری لنکا سیریز، ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کیلئےکھلاڑیوں کو کوچز کی طرف سے ذمہ داری دی گئی ہے،کوچز کی جانب سے تربیتی کیمپ میں بیٹرز کو اسپن پرمختلف شاٹس کھیلنے سے متعلق بتایا جارہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker