کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز ایک بار پھر میدان میں آنے کو تیار

لاہور(آئی پی ایس)قومی ٹیم کے سپنر محمد نواز ایک بار پھر میدان میں اترنے کو تیار ہیں، انہوں نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پریکٹس کا آغاز کردیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ انجری کے بعد پہلی پریکٹس بہترین رہی۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران زخمی ہوگئے تھے ۔

تیسرے ون ڈے میچ میں کیوی بیٹر ڈیرل مچل کے تیز شاٹ پر گیند پکڑنے کی کوشش میں ان کی انگلی زخمی ہوگئی تھی۔محمد نواز کا ری ہیب جنوبی افریقا میں ہوا، جہاں انہوں نے انگلی کی انجری سے صحتیاب ہوکر پریکٹس کا بھی آغاز کردیا۔

محمد نواز نے بولنگ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی، جس میں وہ بیٹ اور بال اٹھائے اور انڈور پچ پر بولنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker