
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیا تھا، گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں۔
کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنے پرمجبورنہیں کرسکتاشہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیاتھاگورنرکانوٹیفکیشن آئین شکن وزیراعلی اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں گورنرکانوٹیفکیشن معطل ہواہے منسوخ نہیں نظریہ ضرورت زندہ ہے فیصلہ50-50 ہے ،فضاوں کے مجھ غریب کوحیات کایہ حکم ہے سمجھ ہراک رازکومگرفریب کھائے جا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت زندہ ہے، فیصلہ 50، 50 ہے، حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے، حکومت کا ایجنڈا عمران کو نا اہل کروا کر الیکشن آگے لے جانا ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے، عوام جائے بھاڑ میں، اپنے کیسز ختم کرائیں گے، نیب اور FIA کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی بنائیں گے، انہیں ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی،جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے۔انکا ایجنڈا ہیعمران کو نااہل کروائیں گے،الیکشن آگے لے کر جائیں گے،کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔عوام جائیبھاڑمیں،اپنے کیسزختم کرائیں گے ،نیب اور ایف آئی اے کوجیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی بنائیں گے ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔





