پاکستان

شہبازگل کس چیزکیلئے آہ و بکار کرتے رہے ؟

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل عدالت میں پیشی کےموقع پر کس کو اللہ کا واسطہ دیا اورایسی کیا چیز تھی کہ وہ آہ و بکار کرتے رہے ؟

اسلام آباد پولیس سخت سکیورٹی میں جب شہباز گل کو پیش کرنے کے لیے عدالت لائی تو وہ وہیل چیئرپر موجود تھے اور ان کا ماسک ہٹا ہوا تھا۔

شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنے ماسک کے لیے آہ و بکا کرتے رہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے۔

شہباز گل کے ماسک مانگنے پر پولیس اہلکاروں کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ انہوں نے ماسک خود ہٹایا ہے۔

اس کے بعد دورانِ سماعت عدالت نے شہباز گل سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں رہنا چاہتے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے ماسک دے دیں میں رک جاؤں گا۔

شہباز گل کے بار بار ماسک مانگنے پر ان کے لیے آکسیجن سلینڈر بھی عدالت میں پہنچایا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker