پاکستان

مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکا دینا بند کرو: حماد اظہر

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکا دینا بند کرو،

 

مسلط حکومت نے مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکا دینا بند کرو۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینوں میں ضرورت سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں،

 

ان کنسائنمنٹس کو نیشنل بینک نے 240 روپے سے اوپر پر آف لوڈ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ میں بھی غفلت دکھائی، پچھلے 2 ماہ میں مہنگے دام اور بلند مارجن پر ضرورت سے کہیں زیادہ تیل امپورٹ کیا گیا۔ پھر تیل کی قیمت بینکوں نے مہنگے ڈالر ریٹ پر روپے میں موصول کی۔

 

حماد اظہر نے کہا کہ ذرائع کے مطابق اس وقت کے کچھ کارگو میں مارکیٹ ریٹ سے بھی 8 روپے اضافی وصول کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت روس سے سستا تیل لانے والی تھی، لیکن مسلط حکومت نے سستا تیل تو دور کی بات، مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker