اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگا ئی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورزعملی طور پر بند ہیں۔ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں۔معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے۔عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔
ملک میں مہنگائ کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئ ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئ، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 5, 2022





