کھیل

اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامند

لندن(آئی پی ایس ) جو روٹ کے مستعفی ہونے کے بعد آل رانڈر بین اسٹوکس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر روب کی سے بین اسٹوکس کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی سینئر جوڑی کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورنے اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو دورہ ویسٹ انڈیز اور ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کردیا تھا۔ادھر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نوکری کا اشتہار دیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دو ہیڈ کوچز کی تقرری کی جائے گی، ایک ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اور دوسرا محدود اوورز کے فارمیٹس میں انگلینڈ کی ٹیم کو درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker