
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات نے عمران خان کے بیانیے بیرونی سازش اور قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں مداخلت کا لفظ بھی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپ سازش کو نکال دیں مگر یہ معلوم کر لیں کہ جو مداخلت ہوئی وہ کس حد تک ہوئی، مداخلت میں کون کون سے مقامی کردار شامل تھے اور سفارت خانوں میں ملاقاتوں کا پیٹرن کیا تھا؟سابق وزیر اطلاعات کے مطابق ان ملاقاتوں کی تفصیلات انٹیلی جنس اداروں کے پاس موجود ہے جو سامنے آنی چاہیے، کابینہ کے آخری اجلاس میں مراسلے کی کاپی چار شخصیات کو بھجوانے کا فیصلہ کیا جن میں صدر، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور چیف جسٹس شامل تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کیا تھا۔





