پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف اجتماع منعقد کرے گی، شہباز گل

اسلام آباد(آئی پی ایس ) شہباز گل نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف اجتماع منعقد کرے گی۔پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج شام بعد از افطار ، بلو ایریا اسلام آباد نزد ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف اجتماع منعقد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع اگلا پورا ہفتہ ہر شام بعد از افطار ہوا کرے گا، عوام سے التماس ہے کہ وہ اس میں بھرپور شرکت فرمائیں۔شہباز گل نے کہا کہ فیملیز اور خواتین کے لیے سیکیورٹی کا خصوصی انتظام ہو گا، انشااللہ وزیراعظم عمران خان بھی اس میں شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker