کراچی(آئی پی ایس) انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مزید مہنگا ہوگیا،تازہ اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 181 روپے 75 پیسے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182.30 کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے۔
ادھر سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈکس 119 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43084 پر ٹریڈ کررہاہے





