پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے25مارچ کو جلسے کا نوٹس

اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے 25 مارچ کے مجوزہ دورہ مانسہرہ اور جلسہ عام کا نوٹس لے لیا۔مانسہرہ میں الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ آفیسرحیات اللہ جان مروت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھا جس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ مانسہرہ اور جلسے سے خطاب انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ تمام متعلقہ افراد کو اس دورے سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نیانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم عمران خان پرایک بار پھر جرمانہ عائدکیا ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او)سوات نیضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات والے اضلاع میں وزیراعظم عمران خان کو جلسوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker