پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف وزیراعظم نہیں ، چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں،فوادچوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں ، زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں ،شہبازشریف اپنا ایک گروپ بناکراس کا نام ”چھوٹا ڈان” رکھ لیں،مریم نواز کاابھی وقت نہیں آیا وہ گھر سکون و آرام کریں۔ایک نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی زیر اطلاعات سے سوال کیا کہ اگر آپ 24 گھنٹے کے لیے وزیراعظم بنے تو کیا کریں گے؟وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سیاسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک چلانا بہت مشکل ہے، 24 گھنٹوں میں کچھ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسئلوں کی بڑی گہری جڑیں ہیں، یہاں جو اب تک ہم نے کوششیں کی ہیں اس کا مسلسل ہونا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔اس جواب کے اختتام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک کو چلانا بڑا مشکل کام ہے۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا ایک گروپ بنا لیں اور اسکا نام چھوٹا ڈان گروپ رکھ لیں۔مریم نواز کو فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ گھر پر آرام سکون کریں کیونکہ ابھی آپ کا وقت نہیں آیا۔وفاقی وزیر نے آخری پاکستانی فلم دیکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ آخری فلم انہوں نے کھیل کھیل میں دیکھی تھی۔ انہوں نے فلم کی تعریف بھی کی اور یہ بھی کہا کہ یہ بہت شاندار فلم ہے باقی سب کو بھی لازما دیکھنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker