اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گیس 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی

اسلام آباد(آئی پی ایس)اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے گیس کی قیمتوں میں 107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اورسوئی ناردرن کیلئے68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کمپنی کیلئے گیس کی اوسط قیمت 829 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔سوئی سدرن کے صارفین پر 2 سو 66 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔اوگرا نے سوئی ناردرن کمپنی کیلئے گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے اور سوئی ناردرن کمپنی کیلئے گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کی جانب سے قیمتوں پر نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker