پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(آئی پی ایس )اے این ایف کی انٹیلیجنس اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی،گارمنٹس، کراکری اور دستانوں پر مشتمل کارگو سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمدکر لی گئی ۔

 

ترجمان اے این ایف کے مطابق 20کلوگرام ہیروئن دستانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔مذکورہ کارگو کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے برطانیہ کیلئے بک کروایا گیا تھا۔اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker