بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر ممکنہ نئے حملوں سے متعلق اپنی تشویش سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کردیا۔
انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکیے ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، ہم علاقائی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے صورتحال ایک بار پھر منفی سمت میں جاتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ہم اس صورتحال کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker