بین الاقوامیٹاپ سٹوری

’ہمارا ملک کسی دہشتگرد کو پاسپورٹ نہیں دیتا‘ بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی

بنگلادیشی حکومت نے بھارت میں موجود سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی۔

بنگلا دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کسی دہشت گرد کو پاسپورٹ فراہم نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسینہ واجد مفرور مجرم ہیں اور بنگلادیش کا بھارت کے ساتھ حوالگی کا معاہدہ موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بھارت حسینہ واجد کو ہمارے حوالے کرے۔

ہمایوں کبیر نے طنزیہ کہا کہ کیا ہمیں حسینہ سے عام مسافر جیسا برتاؤ کرنا چاہیے اور ان سے کہنا چاہیے کہ آئیں اپنے سسرالی گھر تشریف لے آئیں؟

خیال رے کہ شیخ حسینہ نے بھارت میں اپنی خود ساختہ جلاوطنی سے وطن واپسی کے لیے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواست دی تھی۔

شیخ حسینہ نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کو بتایا ہے کہ ان کا ارادہ وطن واپس آ کر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ہے۔

شیخ حسینہ کے معاونین نے بتایا کہ مختلف دفتری اور قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ان کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے جرم میں انہیں ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی، تاہم جلاوطنی کے دوران شیخ حسینہ نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker