پاکستانٹاپ سٹوری

پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سکیورٹیفورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہ

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی جانب سے اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان رجیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بزدلانہ حملے میں گھر پر گولہ گرنے سے ایک شہری شہید ہو گیا۔
واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی بھی ہوئے، سول آبادی کو نشانہ بنانے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری شدید جواب دیا، پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔
پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے فعال ہیں، شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کیخلاف بھرپور ردعمل جاری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker