پاکستان

بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں چین پاک دوستی کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر زور

بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد گیلانی نے چین اور پاکستان کے درمیان ہر آزمائش پر پوری اترنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کی دیرینہ اور لازوال دوستی پر زور دیا۔ انہوں نے چین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقیاتی مفادات کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

چینی اسکالر ژو رونگ نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر ایک پیچیدہ تاریخی تنازع ہے، جس کا حل اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پُرامن ذرائع اور مکالمے کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے عملی منصوبوں پر پیش رفت کرتے ہوئے خطے میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

تقریب کے دوران کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک یادگاری ویڈیو اور تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker