کھیل

ساف فٹبال چیمپئن شپ : قومی فٹبال ٹیم بالاآخر بھارت پہنچ گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس) بنگلورساف فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بالاآخر بنگلور پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹورنامنٹ سے محض ایک روز قبل بھارت کی جانب سے گرین شرٹس کو ویزے جاری کئے گئے، قومی ٹیم کو آج شام میں روایتی حریف خلاف شام 8 بجے سری کانتیراوا سٹیڈیم میں میچ کھیلنا ہے۔

قومی ٹیم کو ویزا کے اجرا ءمیں تاخیر اور میچ ری شیڈول کرنے سے منتظمین کے انکار کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی تھکن کا شکار ہیں جبکہ انہیں پریکٹس کا کوئی موقع بھی نہیں مل سکا۔

گرین شرٹس تاخیر کی وجہ سے اپنی مقررہ پرواز سے روانہ نہیں ہوسکی، قومی ٹیم کو گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ پہنچنا تھا۔

مطلوبہ پرواز ملنے کی صورت میں ٹیم بدھ کی صبح بنگلور پہنچی ہے جبکہ سفری تھکن کے باعث کھلاڑی پریکٹس سے بھی محروم رہ سکتے ہیں۔

پاکستان کو اپنا دوسرا میچ 24 جون کو کویت اور تیسرا 27 تاریخ کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے، ایونٹ 4 جولائی تک شیڈول ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker