ممبئی ( آئی پی ایس)بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ وہ محبت میں بدقسمت ہیں۔حال ہی میں کارتک آریان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کیساتھ #AskKartik سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات دیئے۔
سچی محبت کے حوالے سے مداح کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کارتک آریان نے خود کو بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محبت میں خود کو خوش قسمت سمجھتے تھے مگر ایسا نہیں ہے۔ایک مداح نے کارتک سے سوال کیا کہ وہ پسند کی شادی کریں گے یا ارینج میرج؟۔
مالا آنٹی کے پاس رشتے آتے ہوں گے؟جس پر اداکار نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ محبت سے ارینج کی گئی شادی کریں گے۔ رشتے تو روزانہ آتے ہیں۔شادی کب کریں گے؟ اس سوال پر کارتک آریان کا کہنا تھا کہ گھوڑی وینیو مینو سب تیار ہے پر دلہن تو مل جائے۔