
امریکی صدر ٹرمپ کے اتوار کی رات آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل کی ترسیل کے دعوے پر ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کہتا ہے ایران کا آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول نہیں، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں پر جنگ سے پہلے کے مقابلے میں 50 ڈالر اضافی پریمیم عائد ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ یا تو مارکیٹ احمق ہے جو تیل اتنی زیادہ قیمت پر خرید رہی ہے یا پھر امریکا کابیانیہ گھڑنےوالا نظام آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے، امریکا کی بات پر یقین کرنے والوں کے لیے آبنائے ہرمز میں مفت ڈالر چھاپنے کی مشین لگی ہے جائیں لے لیں۔





