
امریکی فوج نے ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں نگرانی کرنے والی ایک جدید امریکی زیرِ آب ڈرون گاڑی قبضے میں لینے کے دعوے کی تردید کردی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکا ’’اپنے تمام آپریشنل ڈرون اثاثوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتا ہے‘‘ اور پاسداران انقلاب کے دعوے کو ’’واضح طور پر بوکھلاہٹ پر مبنی‘‘ قرار دیا۔
اس سے قبل پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ کی انٹیلی جنس کارروائی کے دوران یو ایس ریموس 600 نامی بغیر پائلٹ آبدوز کو قبضے میں لیا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی ماہرین قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیں گے۔





