
اسرائیل نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کیلئے کام کرنے والے نیدرلینڈز (ڈچ) کے سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیل کی جانب سے یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف نیدرلینڈزکی پابندیوں کے ردعمل میں کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہناہے کہ رام اللہ میں کام کرنے والے ڈچ سفارتکاروں کو 7 روز میں سفارتی دستاویزات واپس کرنا ہوں گی۔





