فن و فنکار

اداکارہ کنگنا رناوت شادی کب کریں گی؟ بالی وڈ کوئین نے انٹرویو میں سب بتادیا

ممبئی(آئی پی ایس) بالی وڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی اور خاندان شروع کرنے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اپنے منصوبوں سے پردہ اٹھا دیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتی ہیں لیکن یہ تب ہوگا جب درست وقت آئے گا۔بھارتی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ہر چیز کیلئے ایک خاص وقت ہوتا ہے اور اگر میری زندگی میں بھی وہ وقت آنا ہوگا تو آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بھی شادی کرنا اور اپنا خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں لیکن اس کیلئے مجھے درست وقت کا انتظار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker