اسلام آبادعلاقائی

کے ایس ایل ایل کے ملازمین کا زرعی ترقیاتی بینک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

 اسلام آباد(آئی پی ایس )کسان سرورسز سپورٹ لمیٹیڈ کے ملازمین کا زرعی ترقیاتی بینک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،ملازمین کا ادارے کو زیڈ ٹی بی ایل میں ضم کرنے اور مراعات کی فوری بحالی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے ذیلی ادارے کسان سرورسز سپورٹ لمیٹیڈ کے ملازمین نے پیر کو بینک کی مرکزی بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر خواتین بھی شریک ہوئیں،ملازمین نے اپنے حق میں نعرے لگائے،ملازمین نے کہا کہ اعلی عدالتوں سے فیصلے ہمارے حق میں آنے کے باوجود حقوق نہیں دیے جا رہے،زیڈ ٹی بی ایل کی انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہی ہے،ملازمین نے کہا کہ کسان سرورسز سپورٹ لمیٹیڈ بھی ان ہی مقاصد کے تحت بنایا گیا جس کے تحت زیڈ ٹی بی ایل بنایا گیا،ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی بینک میں ضم کیا جائے اور ان ملازمین کی طرح مراعت دی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker