پاکستانٹاپ سٹوری

نارووال میں مندر توڑنے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے مسترد

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے نارووال کے اڈہ سراج میں ہندو مندر توڑنے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق اڈہ سراج میں ہندو مندر کی عمارت 21 جولائی کو شدید بارشوں سے متاثر ہوئی، نارووال میں مقامی حکام نے مندر میں بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور مندر کی عمارت کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ مندر سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے جھوٹے اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں، بھارت حقائق مسخ اور سستی چالوں کا سہارا لے رہا ہے، حقائق مسخ کرنے سے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم سے توجہ نہیں ہٹ سکتی، بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں کا انتہائی خراب ریکارڈ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف ہتھیار بنانے سے آگاہ ہے، بھارتی قیادت کو مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں پر ظلم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker