پاکستان

شہبازگل کے خلاف غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ بھی درج

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)شہبازگل کے خلاف غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کی رہائش گاہ سے نائن ایم ایم کا غیر لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ پستول اس کے ملازم کا ہے۔ استفسار پر ملزم شہبازگل نا ملازم کو پیش کرسکا اور نا ہی لائسنس پیش کرسکا۔

اسلام آباد پولیس نے موبائل فون اور سیٹلائٹ فون کا بھی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا۔ تلاشی کے دوران پولیس کوایک پستول،سیٹلائٹ فون،موبائل،کریڈٹ کارڈز،ڈائری،یوایس بیزبھی ملی ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز گل بغاوت کے مقدمے میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں۔ان کے خلاف یہ مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی پر نو اگست کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker