اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے،فوادچوہدری

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے،

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، قانون کا مقصد ہے ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے ز ائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔

اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ فراہم کرتا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker