کراچی(آئی پی ایس)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی بلندی کی جانب پرواز جاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 2 روپے 31 پیسے اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ڈالر 218 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن میں بھی ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے پر پہنچ گیاہے ۔