بین الاقوامی

رواں سال چین میں صنعتی روبوٹس کی پیداوار میں 28.5 فیصد اضافہ

بیجنگ:چین کے قومی شماریات بیورو کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال جنوری سے جولائی تک چین کی مصنوعات سازی کی صنعت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صنعت نے اچھی ترقی کی شرح برقرار رکھی ہے۔

اس عرصے کے دوران چین میں صنعتی روبوٹس کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 28.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تھری ڈی پرنٹنگ آلات اور لیتھیم آئن بیٹریوں کی پیداوار میں بالترتیب 52.3 فیصد اور 40.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker