اہم خبریںعلاقائی

ایکنک نے ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک 8 کلومیٹر رنگ روڈ لنک کی منظوری دیدی

ایکنک نے ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک 8 کلومیٹر رنگ روڈ لنک کی منظوری دیدی ہے

 پی سی ون کے مطابق 16.6 ارب روپے کی لاگت آئے گی، اراضی کی فراہمی کیلئے پہلے سے ہی دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، روڈ کی تعمیر سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بائی پاس روٹ مہیا ہوگا، سڑ انھون نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے ریگی للمہ، عسکری 6، ضلع خیبر اور ڈیفنس ہاوسنگ سکیم کو خیبر روڈ سے منسلک کیا جائے گا، بے ہنگم ٹریفک کے نظام میں بھرپور بہتری آئیگی، شہر میں معاشی مواقع میسر آئینگے، ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگی ایکنک اجلاس میں شرکت کے بعد صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا اظہار خیال

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ایکنک سے پشاور رنگ روڈ کے شمالی حصے کی تعمیر کی منظوری کو پشاور کے عوام کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8.7 کلومیٹر طویل سڑک ورسک روڈ سے ناصر باغ تک تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبہ پر پی سی ون کے مطابق 16.6 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ زمین کی فوری فراہمی کیلئے پہلے سے ہی دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔رنگ روڈ کی افادیت بارے وزیر خزانہ نے بتایا کہ روڈ کی تعمیر سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بائی پاس روٹ مہیا ہوگا۔

 

سڑک کی تعمیر سے ریگی للمہ، عسکری 6، ضلع خیبر اور ڈیفنس ہاوسنگ سکیم کو خیبر روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ بے ہنگم ٹریفک کے نظام میں خاطرخواہ بہتری آئیگی جبکہ شہر میں معاشی مواقع بھی میسر آئینگے۔ ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ تیمور جھگڑا نے یہ بھی بتایا کپہ یہ روڈ 6 لین پر مشتمل ہوگا جس پر ورسک اور رنگ روڈ کے سنگم پر اور ریگی پلوسئی روڈ پر دو فلائی اوور تعمیر کئے جائینگے۔ اس سڑک کی تعمیر کے دوران دو نہروں کے اوپر پُل بھی باندھے جائینگے جبکہ بارانی و نکاسی آب کے نالوں کے اوپر بھی تین پُل تعمیر کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker