اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

الیکشن کمیشن کا لاہور میں دو امیدواران کے گروپوں میں فائرنگ کا نوٹس

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا لاہور میں دو امیدواران کے گروپوں کے درمیان فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا نوٹس، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب سے رابطہ کریں ۔

صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل سے بھی واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی وابستگی کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر آئی جی پنجاب واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں ۔ مزید یہ کہ آئی جی پنجاب کو واقعہ کی شفاف انکوائری کروا کر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیشں کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں آئی جی پنجاب اور انتظامیہ گن کلچر ، تشدد اور تخریب کار عناصر سے سختی سے نپٹیں ۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے اور تخریب کار عناصر سے کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔ اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے مذکورہ واقعے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرک مانیٹرنگ آفیسر نے سی سی پی او لاہور کو تفصیلی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے لئے خط جاری کردیا ہے اور دونوں سیاسی جماعتوں کے امیدواران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی نمائش پر نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔نوٹس میں امیدواران کو کل 20 جون کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker