اسلام آبادعلاقائی

جے یوآئی راولپنڈی کی جنرل کونسل کا اجلاس ، انتخابات کیلئے سیاسی کمیٹی قائم

راولپنڈی (آئی پی ایس )جے یوآئی ضلع راولپنڈی کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر کامران کو منعقد ہوا ۔

ترجمان جے یوآئی ضلع راولپنڈی ضیااللہ خان کے مطابق اجلاس میں اقبال اعوان،ارشد عباسی ،مولانا ظہیر الدین امازی،مولانا عبدالغفار توحیدی،مولانا یوسف شاہ ،مفتی مسرت اقبال عباسی،مولانا محمود الحسن،مولانا گل عظیم شاہ،مولانا عمر علی،قاری عبدالخالق،ملک سفیر عالم ،مفتی عبدالشکور،قاری عارف نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات کی حکمت عملی کے لیے سیاسی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ضلعی عاملہ اور تحصیلوں کے امرا اور جنرل سیکرٹریز پر مشتمل ہوگی ۔سیاسی کمیٹی با اثر افراد کی جماعت شمولیت اور یو سی اور صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد کرے گی ۔اجلاس میں ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس میں موثر جماعتی کردار اور رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا آغاز 15جولائی سے کیا جائیگا ۔اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی کے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker